سابقہ امتوں میں اوصیاء کا سلسلہ
حضرت آدم سے لے کر خاتم النبین(صلوات اللہ علیہم اجمعین)تک انبیاء کے اوصیاء کاسلسلہ جاری رہا ہے مثال کے طور پر:
حضرت آدمکے وصی حضرت ہبة اللہ تھے جنہیں عبرانی میں شیث کہتے ہیں۔
حضرت ابراہیم کے وصی حضرت اسمعیل تھے۔
حضرت یعقوب کے وصی حضرت یوسف تھے۔
حضرت موسی کے وصی یوشع بن نون بن افراہیم بن یوسف تھے۔ حضرت موسیکی زوجہ صفورا نے حضرت یوشعکے خلاف خروج کیاتھا۔
حضرت عیسی کے وصی حضرت شمعون تھے۔
اور حضرت خاتم الانبیاء محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصی حضرت علی ابن ابی طالب(ع) اور اور آپ(ص) کی نسل سے گیارہ ائمہ تھے۔ ہم یہاں مذکورہ بالا اوصیاء علیہم السلام میں سے تین کے ذکر پر اکتفاء کرتے ہیں۔