حضرت مہدی علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہم نام ہوں گے۔
سنن ترمذی (امام مہدی سے مربوط روایات کے باب میں) اور سنن ابوداؤد (کتاب المہدی ) میں نیز دیگر کتب میں مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
لا تذھب الدنیا حتی یملک العرب رجل من اھل بیتی یواطیٴ اسمہ اسمی۔
دنیا کا خاتمہ اس وقت تک نہ ہو گا جب تک میرے اہل بیت کا ایک فرد جو میرا ہم نام ہو گاعرب پر حکمرانی نہ کرے۔
حضرت ابو سعید خدریسے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
لا تقوم الساعة حتی تملاء الارض ظلماً وجوراً وعدواناً ثم یخرج من اہل بیتی من یملاء ھا قسطاً وعدلا کما ملئت ظلماً و عدواناً