Urdu ـ ShiaStudies
 

 
 

رہنما سائٹ

null.gif صفحه اول
null.gif فہرست ممبران
null.gif پیغام خصوصی
null.gif موضوعات
null.gif محفوظ مضامين
null.gif محفوظ و مرتب خبريں
null.gif شبھات و جواباتنئے مقالات !
null.gif ڈاو نلوڈزنئے مقالات !
null.gif ويب روابط
null.gif مقالات
null.gif بہترين مقالات
null.gif گائيڈ بک
null.gif رائےعامہ
null.gif ہمارا رابطہ
null.gif زاتي صفحہ
null.gif روزنامچہ کارکنان
null.gif تلاش
null.gif اعداد و شمار
null.gif دوستوں سے تعارف
null.gif فوري پيغام

تازہ ترین


اعتراضات کے جوابات
[ اعتراضات کے جوابات ]

·تشیع اسلام کا ہم عمر
·بدعت گناہِ کبیرہ ہے
· وہابیت روبزوال ہے
·مومن اور منافق کی پہچان کا معیار کلام پیغمبر
·اہل بیت پیغمبر سے بغض رکھنے کی سزا
·وھابیوں کے اعتقادی اصولوں پرتحقیق و تنقید
·مسئلہ ولی عہدی امام رضا(ع)
·ائمہ اہل بیت (ع)کی امامت
·حضرت حسنین (ع)کے بارے ارشادات رسول(ص)

مختصر پيغام

پرانا تریں پیغام   

 

وضعيت صارفين

خوش آمدید , مهمان
اسمِ صارف
پاسورڈ
(رکنیت)
اراکین سایٹ:
تازہ ترین: realminds
آج : 0
گذشتہ کل : 0
کُل: 21

ناظرین:
مهمان: 38
رکن: 0
کل: 38

نکتہ

مطالعات شيعہ شناسی کے پہنچانے کا بڑا مرکز جو کہ مجمع جھانی شيعہ شناسی سے وابستہ ہے ۔عالجناب حجة الاسلام استاد علی انصاری بوير احمدی کی سرکردگی میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

آخری پانچ مقالات

ازدواج حضرت علی (ع) و جہاد آنحضرت[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 14 مشاهده ]
امام مہدی (عج)خطبہ غدیر میں[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 11 مشاهده ]
عباد الرحمن کون ہیں[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 9 مشاهده ]
حج بیت اللہ[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 14 مشاهده ]
اسلامی اقتصاد میں اعتدال[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 17 مشاهده ]

[ مقالات کے حصہ میں مزید ]

 

Urdu ـ ShiaStudies: اسلامي دنيا

اس موضوع بارے تلاش:   
[ واپس صفحہ اول | انتخاب موضوع جدید ]

شیعہ ظہور کےلئے جیتا ہے

اسلامي دنيا
تشیع کی اجتماعی حیات تفکر مہدویت کی مرہون منت ہے
شیعہ اجتماعی حیات مضبوط اور پائیدار ہے کیونکہ اس کے تفکرات میں عقیدہ مہدویت کا عنصر شامل ہے اور عقیدہ مہدویت امامت کا تسلسل ہے جبکہ امامت کے عقیدے نے اس مکتب کو زندہ رکھا ہے اور مہدویت اس کی حیات کو دوام بخشتی ہے.
ابنا کی رپورٹ کے مطابق، زنجان صوبے کی اسلامی تبلیغات تنظیم کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی دشتکی نے کہا ہے کہ امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا انتظار، زمانۂ غیبت میں حیات شیعہ کا بنیادی سبب ہے اور اگر یہ مفاہیم نہ ہوں تو شیعہ کے لئے جینا بےمعنی اور مہمل ہوجائےگا

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : دوشنبه، 4 آذر، 1387 (24 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 6574 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 5)

نمازمعاشرے کی اصلاح کااہم عنصر

اسلامي دنيانماز، فرد اور معاشرے کی اصلاح کے لئے نہایت کلیدی اور اہم عنصر ہے اور اسلامی نشانیاں خاص طور پر نماز کو اسلامی معاشرے کے مختلف شعبوں میں آشکار اور عیاں ہونا چاہئے اور تمام امور میں ان کا لحاظ رکھنا چاہئے.
سترہویں ملک گیر اجلاس نماز کی شرکاء نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ‏ای سے ملاقات کی اور رہبر معظم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ نماز، فرد اور معاشرے کی اصلاح کے لئے نہایت کلیدی اور اہم عنصر ہے اور اسلامی نشانیاں خاص طور پر نماز کو اسلامی معاشرے کے مختلف شعبوں میں آشکار اور عیاں ہونا چاہئے اور تمام امور میں ان کا لحاظ رکھنا چاہئے.
انہوں نے شرعی واجبات پر عمل اور محرمات سے اجتناب کو انسان کی سعادت تشکیل دینے والے عناصر کا مجموعہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ان عناصر کے درمیان بنیادی ترین عنصر نماز ہیں جو سرکش نفس کو لگام دیتی ہے.

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : شنبه، 2 آذر، 1387 (36 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 9058 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 5)

حج ،حقائق پیش کرنے کا مناسب موقع

اسلامي دنيا
حج مسلمانوں کے درمیان طبیعی اور مصنوعی جدائی کو دور کرنے اور عالم اسلام میں پختہ ارادوں ، پاک نیتوں اور دلوں کو یکساں بنانے کا بہترین اور مناسب موقع ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج حج ادارےکے ثقافتی اور انتظامی امور کےاہلکاروں سے ملاقات میں فریضہ حج کو اسلامی جمہوریہ ایران ، عظيم امت اسلامی اور حجاج کے لئے بہترین اور مناسب موقع قراردیتے ہوئے فرمایا:
رہبر معظم نے حج کے فردی فریضہ کے تین اہم نکات کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: حج کے چند روزہ اعمال میں حاجی زندگی کے بہت سے ان رائج مادی اور معمولی امور سے دوری اختیار کرتا ہے جو انسان کی ظاہری غفلت و مادی غرور وتکبر کا باعث بنتے ہیں اور ایک عظیم نئی معنوی فضا میں داخل ہوجاتا ہے جوحقیقت میں دنیا سے دلدادگی کو ختم کرنے اور خدا وند متعال کی طرف متوجہ ہونے کی عملی تمرین ہے۔

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : پنجشنبه، 16 آبان، 1387 (86 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 10973 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 5)

حزب اللہ کے بڑھتے قدم ایک عظيم کاميابي

اسلامي دنيالبنان سے آنے والي اطلاعات اس امر کي حکايت کرتي ہيں کہ حزب اللہ کي پيش قدميوں کاسلسلہ جاري ہے۔عالمي سطح پر بالعموم اور عالم اسلام کي سطح پر بالخصوص 2006ئ ميں حزب اللہ کو حاصل ہونے والي عظيم کاميابي کے بعداسے پہچانا گياہے ليکن باخبر لوگ جانتے ہيں کہ حزب اللہ کي تحريک بہت پراني ہے۔
جنوبي لبنان ميں اصلاح اور بيداري کي جديد تحريک کے باني امام موسيٰ صد رجنھيں آج سے تقريبا 28سال پہلے ليبيا کے ہوائي اڈے پر غائب کرديا گياتھا۔ تحريک امل کي بنياد انھوں نے ہي رکھي تھي اور جنوبي لبنان ميں فلاحي اور اصلاحي خدمات کاايک سلسلہ انھوں نے شروع کيا تھا۔ ان کي جدوجہد سے اس انتہائي پسماندہ علاقے ميں اميد کي ايک فضا پيداہوگئي جوآہستہ آہستہ ايک ہمہ گيرجدوجہد، بيداري اورتحريک کي شکل اختيار کرتي چلي گئي۔ ان کےغائب ہوجانے کے بعد امل کي حکمت عملي سے اختلاف کے نتيجے ميں سيد عباس موسوي،شيخ راغب حرب اور سيد حسن نصر اللہ جيسے قائدين نے حزب اللہ کے نام سے ايک نئي تحريک کاآغاز کيا۔ جسے بہت جلد مقبوليت بلکہ محبوبيت حاصل ہوگئي۔

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : چهارشنبه، 23 مرداد، 1387 (216 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 18979 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 5)

توہین آمیز کتاب «جیول آف مدینہ»

اسلامي دنيااس سے قبل اشاعتی ادارے «رینڈم ہاؤس» نے اشاعت کی حامی بھری تھی مگر«ڈینس سپیلبرگ = Denis Spielberg» نے کہ «یہ کتاب حقائق کے برعکس ہے اور اس میں دینی مقدسات کی توہین کا پہلو بالکل عیاں ہے»؛ چنانچہ رینڈم ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ دینی مقدسات کی توہین نہیں کرے گا».

یہ کتاب رسول اکرم (ص) کی زوجہ حضرت عائشہ کی زندگی کے سلسلے میں لکھی گئی ہے اور اس سے قبل رینڈم ہاؤس پبلکیشنز نے دینی مقدسات کی توہین نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی اشاعت سے انکار کردیا تھا.

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : سه شنبه، 22 مرداد، 1387 (225 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 4456 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 5)

آیت اللہ شیخ علی پناہ اشتہاردی انتقال کرگئے

اسلامي دنيا
آیت اللہ شیخ علی پناہ قم میں دسیوں سال سے اعلی سطحی دروس کی تدریس میں مشغول رہے اور تا دم موت تدریس علوم دین میں مصروف رہے.آیت اللہ شیخ علی پناہ اشتہاردی رحمة اللہ علیہ نے آج کی ظہرین کی نماز حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں پڑھائی اور آج رات کو نماز مغرب و عشاء تاریخی مدرسہ فیضیہ کی مسجد میں پڑھائی اور بعد از نماز عشاء محراب نماز میں ہی انتقال کرگئے.

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : چهارشنبه، 19 تیر، 1387 (316 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 3943 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 5)

سعودی مفتی کا عجیب فتوی

اسلامي دنيا
شیعه کے ہاتھ کا ذبیحہ کهانا حرام اور عیسائیوں کا ذبیحہ حلال ہے
استفتاء کرنے والے نے پوچها تها: «کیا یه جائز ہے که ہم ایک ایسے ریستوران میں کهانا کهایا جائے جس کا گوشت شیعہ اثنا عشریوں کے ذبح خانے سے فراہم کیا جاتا ہے، حالانکہ میں نے کئی قابل اعتماد افراد سے سنا ہے کہ وه ذبح کرتے وقت حسین ابن علی علیہ السلام کا نام لیتے ہیں ؟»!!
سعودی عرب کے ایک مفتی «عبدالهادی عبداللطیف الصالح» نے ایک عجیب فتوے میں کها ہے که:" مسیحیوں کا ذبیحه اس لئے حلال ہے که وه اهل کتاب ہیں؛ مگر شیعیان (اہل بیت علیهم السلام) کا ذبیحہ حرام ہے اور یه که وه مشرک ہیں؟ ».
اس سعودی مفتی - جو که جوف یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم و تربیت میں اسلامی تحقیقات کے دفتر کا سربراه ہے - نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ کتاب و سنت اہل کتاب کے ذبیحے کی حلالیت پر دلالت کرتی ہے اور ان کے مقابل، رافضہ (یعنی شیعہ مکتب کے پیروکاروں) پر امام حسن اور امام حسین علیہما السلام کی بارگاہ میں دعا کرنے کی بنا پر شرک کا الزام ہے.

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : دوشنبه، 3 تیر، 1387 (300 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 4683 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 3.33)

وہابیت شناسی

اسلامي دنيا
گو کہ وہابی مفتیوں کی جانب سے مضحکہ خیز فتووں کا سلسلہ ہمیشہ سے جاری رہا ہے مگر لگتا ہے کہ آل الشیخ نے اس سلسلے میں اپنے ہم منصبوں سے ایک قدم آگے بڑھ گئے ہیں حتی کہ اب ان کے فتوے سعودی فٹ بالروں کی جانب سے بھی مذاق کا نشانہ بن رہے ہیں!!سعودی فٹ بالروں کا ایک گروہ سعودی عرب کے مفتی عام اور سعودی ہیئت العلماء کے سربراہ عبدالعزیر بن عبداللہ آل الشیخ کے فتوے کو نظر انداز کرتے ہوئے گول کرنے کے بعد اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوگئے.24 مئی کو شائع ہونے والے فتوے میں سعودی مفتی عبدالعزیز آل الشیخ نے زور دیا تھا کہ : انسان صرف اسی وقت سجدہ کرسکتا ہے جب اس کو اللہ کی کوئی نعمت نصیب ہو جبکہ میرے خیال میں فٹ بال اور فٹ بال کی کامیابیوں میں کسی قسم کا کوئی فائدہ و منفعت نہیں ہے... جوشخص خدا کو یاد کرنا چاہتا ہے بہتر ہے کہ اپنے وجود کے اندر ہی خدا کو یاد کرے اور اندرونی ذکر و یاد اس قسم کی حرکتوں سے زیادہ بہتر ہے»!!

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : پنجشنبه، 30 خرداد، 1387 (285 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 9031 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 3.33)

وہابیت شناسی

اسلامي دنيا
وہابیت کے حیرت انگیز فتوے؛ «زعفران منشیات میں سے ہے اور حرام ہے

زعفران منشیات میں سے ہے, اس کا کھانا جائز نہیں اور «اکثر فقہاء کے نزدیک» اس کو کھانے میں مخلوط حرام ہے.. گوکہ بعض فقہاء کے نزدیک اس کی تھوڑی سی مقدار – جو نشے کا باعث نہ ہو – کھانے میں ملانا جائز ہے – واللہ اعلم
پہلی بات تو یہ ہے کہ الکردی مسلمانوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتا ہے؟ کیا واقعی مسلمانوں کو معلوم نہیں ہے کہ زعفران کیا ہے اور اس کے آثار کیا ہیں؟ اور اگر پھر حرام ہے تو پھر اس کی تھوڑی اور زیادہ مقدار میں کیا فرق ہے؟ کچھ عرصہ پہلے ایک مصری مولوی نے کہا تھا کہ شراب کی تھوڑی سی مقدار جو نشے کا باعث نہ ہو؛ جائز ہے؟
میرا سوال یہ ہے کہ یہ درست ہے کہ سنی مسلمانوں کو تحقیق سے منع کیا جاتا ہے مگر کیا وہ اتنے ہی سادہ لوح ہیں کہ ان مولوی صاحبان کی ہر بات کا من و عن اتباع کریں گے اور خود تحقیق نہیں کریں گے؟

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : پنجشنبه، 16 خرداد، 1387 (303 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 5517 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 3.33)

مغرب نواز حکومت لبنان میں بحران کا اصلی سبب

اسلامي دنيا
لبنان کے امریکہ اور اسرائیل نواز وزير اعظم فواد سنیورہ اور اس کے حامیوں نے امریکہ اور بعض عربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعہ حزب اللہ لبنان کے خلاف سازش کرنے اور حزب اللہ کے ٹیلی مواصلاتی نظام کو درہم برہم کرنے کا شوم منصوبہ بنا کر حزب اللہ کے خطرے سے اسرائیل کو آسودہ بنانے کی کوشش کی جسے حزب اللہ نے بڑی ذہانت اور تدبیر کے ساتھ ناکام بنادیا ہے۔
مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے امریکہ اور اسرائیل نواز وزير اعظم فواد سنیورہ اور اس کے حامیوں نے امریکہ اور بعض عربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعہ حزب اللہ لبنان کے خلاف سازش کرنے اور حزب اللہ کے ٹیلی مواصلاتی نظام کو درہم برہم کرنے کا شوم منصوبہ بنا کر حزب اللہ کے خطرے سے اسرائیل کو آسودہ بنانے کی کوشش کی جسے حزب اللہ نے بڑی ذہانت اور تدبیر کے ساتھ ناکام بنادیا ہے۔

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : یکشنبه، 22 اردیبهشت، 1387 (352 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 4791 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 4.5)

مکہ کرۂ ارض کا اصل مرکز

اسلامي دنيا
ایک ماہر ارضیات کا کہنا تھا کہ جغرافیائی لحاظ سے مکہ قطب شمالی سے دیگر طول بلد کے مقابلے میں بہترین مطابقت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگریزوں نے برطانوی راج کے دور میں دیگر ممالک پر قبضہ کرکے، باقی دنیا پر زبردستی گرینچ کا وقت مسلط کر دیا تھا، اور اس صورتحال کو بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔معروف عالم دین شیخ یوسف القراداوی نے اس کانفرنس میں کہا کہ جدید سائنسی طریقوں سے یہ اب ثابت ہو گیا ہے کہ مکہ  ارض کا اصل مرکز ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے قبلے کی اہمیت بھی واضح ہوتی ہے۔
اس کانفرنس میں ’مکہ واچ‘ نامی منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ ایک فرانسیسی سائنسدان کی ایجاد کردہ گھڑی ہے جو الٹی طرف چلتی ہے اور اس سے دنیا میں کہیں بھی موجود مسلمانوں کو قبلے کے رخ کا پتہ چل سکتا ہے۔

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : شنبه، 21 اردیبهشت، 1387 (362 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 4221 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 4.5)

بحرين کے شيعہ

اسلامي دنيابدقسمتي سے ہم لوگوں کو دنيائے اسلام کے بارے ميں معلومات تقريباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اجمالي طور پر سوائے چند چيزوں کے ہم زيادہ چيزوں سے آگاہ نہيں ہيں۔ اس موقع پر بحرين کے حوالے سے چند چيزيں آپ کي خدمت ميں پيش کرتے ہيں۔ Statistics آپ کتابوں سے اور نيٹ کے اوپر ديکھ سکتے ہيں۔ Statistics دينا ميرا مقصد نہيں ہے۔بحرين ايک بہت چھوٹا سا ملک ہے يعني اس ملک کا کل رقبہ سب کچھ ملاکر شايد کراچي کا نصف بھي نہيں بنے گا۔ بہت چھوٹا سا ملک ہے۔ اگر کوئي بحرين کا چکر لگانا چاہے تو ايک ڈيڑھ گھنٹے کے اندر پورا بحرين گھوم سکتا ہے۔ آبادي بھي انتہائي کم ہے۔ ليکن يہ دنيا کے ان شاز و نادر ممالک ميں سے ہے جہاں 80% آبادي شيعہ ہے۔ حتيٰ کہ حکومت بھي قبول کرتي ہے کہ 80% آبادي شيعہ ہے اور ظاہر ہے کہ جب رسمي طور پر اسي فيصد ہے غير رسمي طورپر کتني ہوگي۔ قطر سے تعلق رکھنے والا ايک گروہ اس وقت بحرين پر حکومت کر رہا ہے۔

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : پنجشنبه، 19 اردیبهشت، 1387 (237 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 16867 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 4.33)

ایرانی فوجی اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ

اسلامي دنيا
ایک امریکی اخبار نے فاش کیا کہ بوش نے حال ہی میں ایک حکم نامے پر دستخط کئے ہیں جو درحقیقت اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف خفیہ آپریش کا جواز سمجھا جاتا ہے.اس سے پہلے عراق میں ایرانی اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے سلسلے میں ایک خفیہ دستاویز فاش ہوئی تھی جس پر امریکہ کے انتہاپسند صدر جاج بش نے دستخط کئے تھے اور اب بش کی طرف سے ایک نئی دستاویز منکشف ہوئی ہے جو درحقیقت ایران کے خلاف خفیہ یلغار کا جواز فراہم کرتی ہے.جنگ مخالف امریکی جریدے «کاؤنٹر پنچ = Counter Punch» نے «بش کا خفیہ حکمنامہ ایران کے خلاف جنگ کو وسیع کردیتا ہے» کے تحت اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ حکمنامہ اسلامی جمہوریہ - اور اس کے خاص اہلکاروں (فوجی اہکاروں) - کے خلاف وسیع جنگ کا جواز فراہم کرتا ہے.

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : چهارشنبه، 18 اردیبهشت، 1387 (242 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 9708 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 4.5)

جزرالقمر کے صدر کو خطرہ

اسلامي دنيااس رپورٹ کے مطابق مصر کے روزنامے «الاہرام» نے ایک شیعہ ویب سائٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ "السامبی" براعظم افریقہ کی اہم ترین شیعہ شخصیات میں شمار ہوتے ہیں؛ انہوں نے شیعہ عالم دین آیت اللہ مدرسی کے توسط سے مذہب تشیع کی حقانیت کا ادراک کیا اور ان ہی کے سائے میں حوزہ علمیہ «حضرت قائم(عج﴾» میں پرورش پائی اور اس وقت کامورو جمہوریہ کی حکومت کے اندر ہی تشیع کے عظیم مبلغ کا کردار ادا کررہے ہیں.
اسی طرح کامورو جمہوریہ کے ایک شہری نے کہا ہے کہ جس وقت السامبی دبی میں قیام پذیر تھے؛ نماز کی ادائیگی کے لئے شیعہ مسجد کا رخ کرلیا کرتے تھے اور مذکورہ مسجد دبی کے «جمیرا» محلے میں واقع ایرانی شفاخانے کے روبرو واقع ہے.
سیاسی مبصرین کے خیال میں، نظر یوں آتا ہے کہ ان الزامات کے اسباب سیاسی ہیں چنانچہ السامبی کے سیاسی مخالفین ہر حیلے بہانے سے ان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہیں اور اپنے الزامات ثابت کرنے کے لئے ہر تنکے کا سہارا لیتے ہیں تا کہ ان کی عوامی مقبولیت پر زک پڑے. سیاسی مخالفین السامبی کے طرز لباس پر معترض ہیں کیونکہ ان کا لباس ایرانی علمائے کرام کے لباس سے مشابہت رکھتا ہے؛ وہ ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے حوالے سے السامبی کے ذاتی اشتیاق کو بھی اپنی عداوت کا نشانہ بناتے ہیں؛ وہ کہتے ہیں کہ صدر نے اپنے ایک قریبی ساتھی کو ایران میں سفیر کے عنوان سے تعینات کیا ہے؛ اور یہ کہ اب السامبی نے اپنے ملک میں ایران کی سرگرمیوں کی نگرانی اپنی ہاتھ میں لی ہے؛ یہاں تک کہ ایک ایرانی شفاخانے نے ان کی بلاواسطہ اجازت سے اپنی خدمات کا آغاز کیا ہے.

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : سه شنبه، 17 اردیبهشت، 1387 (269 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 8487 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 4.5)

رہبرمعظم انقلاب اسلامی کامزدوروں سے خطاب

اسلامي دنيا
اسلامی معاشرہ میں، اسلامی حکام جو کام ومحنت اورمحنت کشوں کےتئیں اتنی عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں یہ کوئی لفاظی اورتکلفاتی جملے نہیں ہیں۔ ہاں! ممکن ہے دنیا میں کچھ ایسے لوگ ہوں جو زبانی جمع خرچ کے ذریعہ محنت کشوں کے پتھر اپنے سینوں پرمارتے ہوں لیکن نعرے لگا کے لوگوں کی بھیڑاپنی طرف متوجہ کرنے والوں اور ان لوگوں میں فرق ہے جو کام ومحنت کو عمل صالح سمجھ کراس کی روحانی اور خدائی اہمیت کے قائل ہیں۔ اسلام کی منطق یہی دوسری بات ہے یعنی محنت کش فرد کا کام عبادت ہے وہ عبادت میں مصروف ہے ۔
ایک معاشرہ میں مزدور اورمحنت کش کی اہمیت اس الہی، اسلامی اورروحانی قدرومنزلت کے علاوہ ایک اورنہایت اہم امر میں پوشیدہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک ملک کا استقلال مزدور اورمحنت کش طبقے سے وابستہ ہے کوئی بھی ملک کام کی طرف بے توجہی، سستی اورہاتھ پرہاتھ رکھ کر بیٹھنے سے کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتا. ممکن ہے کسی الہی یا غیرالہی چیز مثلاً تیل یا کسی اور چیز کی پیداوار ان کے پاس ہو اورظاہراً اچھی زندگی گذار رہے ہوں، باہری مصنوعات سے ان کی زندگی پرمحیط ہوں لیکن ان کے پاس استقلال نہیں ہوگا کوئی بھی ملک عزت یعنی اسقلال بغیر کام ومحنت کے حاصل نہیں کر سکتا۔

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : یکشنبه، 15 اردیبهشت، 1387 (171 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 25562 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 4.75)

مغربي فتنے کا جواب

اسلامي دنيا
اسلام مخالف سرگرميوں پر مسلمان سراپا احتجاج

قيادت علمي ہو، مذہبي ہو يا سياسي، اس کا کام عوامي جذبات کي ترجماني ہي نہيں عوامي ذوق اور فکر کي تعمير قیادت علمی ہو، مذہبی ہو یا سیاسی، اس کا کام عوامی جذبات کی ترجمانی ہی نہیں عوامی ذوق اور فکر کی تعمیر بھی ہے۔ ڈاکٹر بابراعوان نے دونوں کام ایک ساتھ کیے ہیں اور عصری حوالے سے اس امت ِمرحومہ پر عائد ایک فرض کفایہ ادا کیا ہے۔ موذن مرحبا بر وقت بولا تیری آواز مکے اور مدینے الہامی مذاہب میں اسلام کے دو امتیازات ایسے ہیں جن کی نوعیت علمی مسلماّت کی ہے۔ ایک رسالت مآب ۔ص۔کی ذات ِ والا صفات کا تاریخی مقام اور دوسرا قرآن مجید کی الہامی حیثیت۔ اللہ نے انسانوں کی راہنمائی کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ پیغمبر بھیجے جن کے بر حق ہو نے میں کوئی شبہ نہیں۔ تاہم یہ معاملہ صرف خاتم الانبیا کے ساتھ خاص ہے کہ وہ محض تقدس کے حامل نہیں بلکہ تاریخی طور پر ایک ثابت شدہ شخصیت ہیں،جنہیں اگر مذہبی عقیدے سے الگ کرکے دیکھا جائے تو بھی ان کے وجود کا انکا ر ممکن ہے نہ عالم انسانیت پر ان کے احسانات کا۔ ہم مسلمانوں کے لیے تو سیدنا ابراہیم، سیدنا موسیٰ اور سیدنا مسیح علیہم السلام سمیت سب رسول اورنبی تاریخ کی مسلّمہ شخصیات اور ہمارے ایمان کا ناگزیر حصہ ہیں لیکن مغرب کے بعض علمی حلقے ان تمام برگزیدة ہستیوں کی تاریخی حیثیت کو چیلنج کرتے رہے ہیں۔ وہ ان کا شمار ایسے مذہبی توہمات میں کرتے ہیں جو علمِ ِ تاریخ کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ آج اس گروہ کے لیے بھی ممکن نہیں کہ وہ رسالت مآب کی تاریخی حیثیت کو مشتبہ بنا سکے۔ اسلام کا دوسرا امتیاز قرآن مجید ہے۔ یہ واحد الہامی کتاب ہے جو اسی طرح آج بھی موجود ہے جیسے یہ نازل کی گئی تھی۔ اس کی زبان توقیفی ہے اور اس کی ترتیب بھی۔ یہی وجہ ہے کہ آج ساری دنیا میں قرآن مجید کے نام سے پائی جا نے والی کتاب ایک ہی ہے۔ الہامی کتب کے معاملے میں بھی ہم مسلمانوں کا عقیدہ بڑا واضح ہے۔ ہم تورات، انجیل، زبور اور دوسرے صحیفوں کو منزّل من اللہ مانتے ہیں تاہم علم کی دنیا میں یہ معروف بات ہے کہ قرآن مجید کے سوا کسی الہامی کتاب کے بارے میں یہ دعویٰ نہیں کیا جا سکتا کہ وہ آج ہمارے پاس اسی زبان، ترتیب اور بغیر کسی تحریف کے موجود ہے جس طرح یہ اللہ کی طرف سے اتاری گئی تھی۔
محمد رسول الله

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : چهارشنبه، 11 اردیبهشت، 1387 (203 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 16172 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 5)

عظمت اسلام کا اعتراف

اسلامي دنياولادیمیر پیوٹن نے روس اور اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: «دین اسلام ایک باعظمت دین ہے».
اہل بیت نیوز ایجنسی «ابنا» نے "الاخبار"، کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روسی فیڈریشن کی موجودہ صدر «ولادمیر پیوٹن»، - جو مستقبل قریب میں اقتدار نومنتخب صدر «مدودوف» کے حوالے کریں گے – نے مشرق وسطی کا دورہ کرنے کے لئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: «دین اسلام ایک با عظمت دین ہے».
پیوٹن نے عرب ممالک کی سعودی عرب کے سفیر علی جعفر سمیت ماسکو میں اسلامی ممالک کے چند سفراء کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرتے ہوئے روس کے اسلامی ممالک سے بڑھتے ہوئے تعلقات سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: «یہ تعلقات مشرق وسطی میں امن و استحکام کا باعث ہونگے».

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : شنبه، 7 اردیبهشت، 1387 (285 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 4413 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 4.66)

تسلط طلب طاقتوں کی ٹانگیں توڑ دیں گے

اسلامي دنيالبنان کبھی بھی عظیمتر مشرق وسطی کی تشکیل کے پروگرام کے حوالے سے امریکی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے پل کا کردار ادا نہیں کرے گا اور جو بھی طاقت اس پل سے گذر کر علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش کرے گی لبنان اس کی ٹانگیں توڑ کر رکھ دے گا.
شيخ "نعيم قاسم" نے سمیر القنطار کی اسارت کے تیس سال پورے ہونے پر «یوم الاسیر» کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ ڈیویڈ والش کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: والش بخوبی جانتا ہے کہ لبنان «گرمی» کو کس طرح اس کے اصل منشأ کی طرف لوٹاتا ہے». ڈیویڈ والش نے کہا تھا کہ «لبنان کا موسم گرما اس سال بہت ہی گرم رہے گا».
عبدالکریم قاسم نے لبنان کے برسر اقتدار افراد کو مورد خطاب قراردیتے ہوئے کہا: « لبنان اس وقت ایک دوراہے پر کھڑا ہے، ایک راستہ عالمی طاقتوں کی سرپرستی قبول کرنے کی طرف جاتا ہے اور دوسرا راستہ مزاحمت و استقامت کا راستہ ہے جو قومی اقتدار اور ملی حاکمیت کی طرف جاتا ہے».

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : پنجشنبه، 5 اردیبهشت، 1387 (278 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 7117 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 4.66)

امريكہ میں اھانت پر مشتمل ايك نئی كتاب

اسلامي دنيا
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نےشيعہ ان لائن كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ نيويارك ڈيلی نيوز نے اس خبر كی اشاعت كے ساتھ لكھا ھے كہ پيش گوئی كی جاتی ہے كہ اس كتاب كی اشاعت كے ساتھ دنيا بھرمیں ايك ہنگامہ ہو گا۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق كتاب كی جلد كے علاوہ پيغمبر خدا كی چند اھانت آميز تصويریں كتاب كے اندر بھی بنائی گئی ہیں۔ اس كے علاوہ كتاب میں مرتد ''خالد وليد'' كا ايك انٹرويو بھی درج كيا گيا ہے جس میں اس نے اپنے مرتد ہونے كی وجہ بيان كی ہے۔ اخبار كے نقل كے مطابق كتاب كا نام ہے۔ ''why we left islam: former muslims speak out'' ( گزشتہ مسلمانو: كيوں ہم نے دين اسلام كو چھوڑا ہے)۔

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : چهارشنبه، 4 اردیبهشت، 1387 (220 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 2570 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 4.5)

غزه کی سی صورت حال

اسلامي دنيا
پاکستان میں شیعیان اہل بیت (ع) کو «غزه کی سی صورت حال» کا سامنا

لاکھ شیعہ باشندوں کی ناکہ بندی ہنوز جاری؛ راستے بند؛ خوراک و ادویات کی قلت کا بحران بچوں، مریضوں اور بوڑھوں کے لئے المیہ؛ مضر صحت غذاؤں کے استعمال سے ہزاروں بچوں، بوڑھوں اور بیماروں کی زندگی کو خطرہ؛ اب تک متعدد بچے علاج معالجہ اور خوراک نہ ہونے کے باعث جان بحق؛ ... مگر اندرونی اور بیرونی تنظیمیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمثبت رد عمل کا اظہار نہیں کررہے.
پاراچنار کے جنگ زدہ شہر سے ابنا کی رپورٹ کے مطابق، مقامی انتظامیہ نے جمعرات کو ہمہ جہت جنگ بندی کا اعلان کیا مگر شیعیان اہل بیت (ع) نے اس سرکاری اقدام کے سلسلے میں محتاطانہ ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے افغانستان سمیت پاکستان کے مختلف اضلاع اور قبائلی ایجنسیوں سے آئے ہوئے دہشت گردوں کے ایک سال سے جاری انسان دشمن اقدامات اور مسلسل حملوں کے سامنے سرکاری اہلکاروں اور سیکورٹی فورسز کی مجرمانہ چشم پوشی اور امن وامان کے قیام میں ان کی مسلسل عدم سنجیدگی کی بنا پر جنگ بندی کے مستقبل کے بارے میں پرامید نہیں ہیں.

مرسلہ بذریعہ sadiqi بتاریخ : یکشنبه، 1 اردیبهشت، 1387 (258 مشاهده)
(مزید پڑھیں ... | 6418 باقی بائٹ | رائے دیں| پرِنٹ کریں | امتیاز : 4.5)