Urdu ـ ShiaStudies - زمانہٴ غیبت میں فوائد وجود امام
 

 
 

رہنما سائٹ

null.gif صفحه اول
null.gif فہرست ممبران
null.gif پیغام خصوصی
null.gif موضوعات
null.gif محفوظ مضامين
null.gif محفوظ و مرتب خبريں
null.gif شبھات و جواباتنئے مقالات !
null.gif ڈاو نلوڈزنئے مقالات !
null.gif ويب روابط
null.gif مقالات
null.gif بہترين مقالات
null.gif گائيڈ بک
null.gif رائےعامہ
null.gif ہمارا رابطہ
null.gif زاتي صفحہ
null.gif روزنامچہ کارکنان
null.gif تلاش
null.gif اعداد و شمار
null.gif دوستوں سے تعارف
null.gif فوري پيغام

تازہ ترین


تاريخی مناسبت
[ تاريخی مناسبت ]

·ازدواج حضرت علی (ع) و جہاد آنحضرت
·حج بیت اللہ
·مدینہ سے امام (ع) کی خراسان میں آمد
·مامون اور تشیع
·سیرت حضرت امام علی رضاعلیہ السّلام
·حضرت معصومہ (ع)کی اجمالی زندگی
·امام جعفرصادق(ع)کی شخصیت کا مختصر جائزہ
·فلسفہٴ روزہ
·زمانہٴ غیبت میں فوائد وجود امام

مختصر پيغام

پرانا تریں پیغام   

 

وضعيت صارفين

خوش آمدید , مهمان
اسمِ صارف
پاسورڈ
(رکنیت)
اراکین سایٹ:
تازہ ترین: realminds
آج : 0
گذشتہ کل : 0
کُل: 21

ناظرین:
مهمان: 35
رکن: 0
کل: 35

نکتہ

مطالعات شيعہ شناسی کے پہنچانے کا بڑا مرکز جو کہ مجمع جھانی شيعہ شناسی سے وابستہ ہے ۔عالجناب حجة الاسلام استاد علی انصاری بوير احمدی کی سرکردگی میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

آخری پانچ مقالات

ازدواج حضرت علی (ع) و جہاد آنحضرت[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 14 مشاهده ]
امام مہدی (عج)خطبہ غدیر میں[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 11 مشاهده ]
عباد الرحمن کون ہیں[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 9 مشاهده ]
حج بیت اللہ[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 14 مشاهده ]
اسلامی اقتصاد میں اعتدال[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 17 مشاهده ]

[ مقالات کے حصہ میں مزید ]

زمانہٴ غیبت میں فوائد وجود امام

تاريخی مناسبتمتعدد روایات میں غیبت حضرت مھدی علیہ السلام سے متعلق رسول خدا نیز دیگر ائمہ طاھرین کے اقوال نقل ھوئے ھیں۔ یھی روایات اس طرح کے سوالات کا مقدمہ بن جاتی ھیں کہ آخر زمانہٴ غیبت میں وجود امام کا فائدہ کیا ھے؟ اس سوال کا جواب ضروری ھے لھٰذا رسول اسلام اور دیگر ائمہ ھدیٰ کے ذریعہ دئے گئے جوابات پر ایک سرسری نظر ڈال لینا بھتر ھے۔

”پیغمبر اسلام سے سوال کیا گیا: آیازمانہٴ غیبت میں شیعوں کو وجود قائم سے کوئی فائدہ حاصل ھوگا؟ آپ نے فرمایا: ھاں -!اس خدا کی قسم جس نے مجھے رسول بنا کر بھیجا ھے!شیعہ زمانہٴ غیبت میں اس کے وجوداورنورولایت سے اسی طرح مستفید ھوں گے جس طرح بادلوں میں چھپا ھو نے کے باوجود لوگ سورج سے استفادہ کرتے ھیں۔“ ۱


زمانہٴ غیبت میں فوائد وجود امام

 

یہ بات گذر چکی ھے کہ متعدد روایات میں غیبت حضرت مھدی علیہ السلام سے متعلق رسول خدا نیز دیگر ائمہ طاھرین کے اقوال نقل ھوئے ھیں۔ یھی روایات اس طرح کے سوالات کا مقدمہ بن جاتی ھیں کہ آخر زمانہٴ غیبت میں وجود امام کا فائدہ کیا ھے؟ اس سوال کا جواب ضروری ھے لھٰذا رسول اسلام اور دیگر ائمہ ھدیٰ کے ذریعہ دئے گئے جوابات پر ایک سرسری نظر ڈال لینا بھتر ھے۔

”پیغمبر اسلام سے سوال کیا گیا: آیازمانہٴ غیبت میں شیعوں کو وجود قائم سے کوئی فائدہ حاصل ھوگا؟ آپ نے فرمایا: ھاں -!اس خدا کی قسم جس نے مجھے رسول بنا کر بھیجا ھے!شیعہ زمانہٴ غیبت میں اس کے وجوداورنورولایت سے اسی طرح مستفید ھوں گے جس طرح بادلوں میں چھپا ھو نے کے باوجود لوگ سورج سے استفادہ کرتے ھیں۔“ ۱

امام صادق علیہ السلام فرماتے ھیں:

”حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے قیامت تک زمین ایک دن کے لئے بھی حجت خدا سے خالی نھیںرھی ھے اور نہ رھے گی البتہ اس قید کے ساتھ کہ وہ حجت خدایا ظاھر ھے یاخدا غائب ھے۔ اگر حجت خدا نہ ھو تو خدا کی عبادت وستائش کا حق ادا نھیں ھوسکتا۔ راوی نے پوچھا! غائب اورپوشیدہ امام سے کس طرح استفادہ کیا جاسکتا ھے؟ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: جس طرح بادلوں کا پردہ ھوتے ھوئے بھی سورج سے استفادہ کیا جاسکتا ھے۔ “ ۲

یہ تشبیہ جو دوسری روایات میں بھی نقل ھوئی ھے، نھایت روشن اورواضح ھے۔ سورج ،بادلوں کے پیچھے سے دکھائی نھیں دیتا ھے لیکن وجود رکھتا ھے۔ زمین کو روشنی وگرمی بخشتا ھے۔ اس کی کرنوں سے نباتات اور حیوانات نیز انسان مستفید ھوتے ھیں۔ اسی طرح زمانہٴ غیبت میںحضرت مھدی علیہ السلام بھی موجودھیں اور دیگر انسانوں کی طرح زندگی بسر کرتے ھیں۔ وہ ھمارے ھی ساتھ ھیں لیکن ھم ان کی زیارت نھیں کرپاتے ھیں۔ وہ ھمارے ھی ساتھ ھیں لیکن ھم ان سے غافل ھیںلیکن پھر بھی ھم ان کے وجود بابرکت سے مسلسل فیض وفوائد حاصل کرتے رھتے ھیں۔

ائمہ معصومین سے وارد شدہ متعدد روایات کے مطابق امام زمانہ علیہ السلام قلب عالم وجود اور مرکز جھان ھستی ھیں۔ ان کے بغیر یہ زمین اور آسمان لمحوں میں فنا ھوجائیںگے۔ امام صادق فرماتے ھیں:

”لو بقیت الارض بغیر امام لساخت“

اگر زمین امام کے وجود کے بغیر باقی رہ جائے تو اپنے اوپر بسنے والوں کو ھڑپ جائے گی۔۳

امام زین العابدین علیہ السلام سے منقول ھے:

”یہ ھمارے ھی وجود کی وجہ سے ھے کہ خداوند عالم آسمان کو گرنے سے محفوظ رکھے ھوئے ھے۔ ھمارے ھی وجود کی وجہ سے زمین کو لرزنے سے بچائے ھوئے ھے نیزاس پر بسنے والوں کے لئے ساکن کئے ھوئے ھے۔ ھماری ھی وجہ سے بارش اور اپنی رحمت نازل کرتا ھے نیز زمین کی برکات ونعمات کو زمین سے باھر نکالتا ھے۔ اگر ھم میں سے کوئی فرد زمین پر موجود نہ ھو تو اپنے اوپر بسنے والوں کو نگل جائے گی۔“۴

اسی طرح امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت میں بھت سے افراد ، ھر چند گمنام اور غیر مشھور، آپ کی زیارت سے مشرف ھوتے رھتے ھیں اور امام عصر ان لوگوں کی مادی اور معنوی حاجات کی برآوری فرماتے رھے ھیں۔

اس کے علاوہ ، وجودامام زمانہ علیہ السلام لوگوں کی امید اور توقعات کے زندہ رھنے کا موجب بھی ھوتا ھے نیزلوگوںکو آپ کے ظھور کے لئے آمادہ کرتاھے اور تھذیب نفس و خودسازی کے لئے بھی بھترین عامل ھے۔

حوالہ جات



۱۔بحارالانوار: ج/۵۲،ص/۹۳

۲۔بحارالانوار: ج/۵۳،ص/۹۲

۳۔اصول کافی: ج/۱،ص/۱۷۹

۴۔امالی، شیخ صدوق: ص/۱۱۲، مجلس/۳۵، اکمال الدین: باب/۲۱،حدیث/۲۲،ص/۲۰۸


مرسلہ بتاریخ : شنبه، 26 مرداد، 1387 بذریعہ sadiqi

 

اسی بارے میں

· مزید مقالات تاريخی مناسبت
· کے توسط سے لکھے گئے مقالات sadiqi


اس عنوان کے زیادہ پڑھے گئے مقالات تاريخی مناسبت:
فلسفہٴ روزہ

مضمون کے بارے میں رائے

امتیاز متوسط : 5
تعداد آراء: 2


آپ کی اس مطلب کے بارے میں کیا رائے ہے :

عالی
بہت اچھا ہے
اچھا ہے
متوسط
برا

ترجیحات


 پرِنٹ کریں پرِنٹ کریں

 

مربوط موضوعات

تاريخی مناسبت

 

"زمانہٴ غیبت میں فوائد وجود امام" | داخل ہوں/رکنیت حاصل کریں | 0 آپ کی کیا رائے ہے؟
ادارہ کا اس سے کوئے تعلق نہیں .
بہیجے گئے مقالات و مضامین کا خود مصنف ذمہ دارہے .

 

بغیر رکنیت کے حاصل کیے آپ اس سائٹ پر اپنا تبصرہ یا مضمون نہیں بھیج سکتے .
ارکان کی سہولیات کو حاصل کرنے کی لیے رکنیتی فارم کو پر کریں.
PHP-Nuke © 2004 by Francisco Burzi
INP-Nuke Copyright © 2005-2006 IranNuke Portal

صفحہ کی ایجاد کی مدت : 0.16 سیکنڈ