Urdu ـ ShiaStudies - امام محمد باقر (ع) کی شہادت
 

 
 

رہنما سائٹ

null.gif صفحه اول
null.gif فہرست ممبران
null.gif پیغام خصوصی
null.gif موضوعات
null.gif محفوظ مضامين
null.gif محفوظ و مرتب خبريں
null.gif شبھات و جوابات
null.gif ڈاو نلوڈز
null.gif ويب روابط
null.gif مقالات
null.gif بہترين مقالات
null.gif گائيڈ بک
null.gif رائےعامہ
null.gif ہمارا رابطہ
null.gif زاتي صفحہ
null.gif تلاش
null.gif اعداد و شمار
null.gif دوستوں سے تعارف
null.gif فوري پيغام

تازہ ترین


نئے مقالات
[ نئے مقالات ]

·کربلاکے درس پرعمل کی ضرورت
·امام حسین(ع) کیوں فراموش نہیں ہوتے؟
·حجتِ خدا
·اسلام میل جول اور تعلقات کا دین ہے
·اسلامی سیاست کے سلسلے میں سوالات
·غریب القرآن
·تقلید
·غير اسلامى علوم کا تعارف(حصہ دوم)
·غير اسلامى علوم کا تعارف

مختصر پيغام

پرانا تریں پیغام   

 

وضعيت صارفين

خوش آمدید , مهمان
اسمِ صارف
پاسورڈ
(رکنیت)
اراکین سایٹ:
تازہ ترین: Hussaini
آج : 0
گذشتہ کل : 0
کُل: 39

ناظرین:
مهمان: 13
رکن: 0
کل: 13

نکتہ

مطالعات شيعہ شناسی کے پہنچانے کا بڑا مرکز جو کہ مجمع جھانی شيعہ شناسی سے وابستہ ہے ۔عالجناب حجة الاسلام استاد علی انصاری بوير احمدی کی سرکردگی میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

آخری پانچ مقالات

محرم ایک عظیم سرمایہ ہے[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 222 مشاهده ]
کربلاکے درس پرعمل کی ضرورت[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 226 مشاهده ]
امام حسین(ع) کیوں فراموش نہیں ہوتے؟[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 295 مشاهده ]
افسانہ یا حقیقت؟[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 321 مشاهده ]
امام مہدی علیہ السلام باطنی ولایت کے حامل ہی[ 0 آپ کی کیا رائے ہے؟ - 343 مشاهده ]

[ مقالات کے حصہ میں مزید ]

امام محمد باقر (ع) کی شہادت

تاريخی مناسبت
اسلامی روایات کی روشنی میں ٧ ذی الحجۃ الحرام اہلبیت رسول اسلام اور اُن کے دوستداروں کے لئے نہایت ہی غم و اندوہ کی تاریخ ہے سن ١١٤ ھجری میں اسی تاریخ کو آسمان علم و ہدایت کا وہ درخشاں آفتاب مدینہ منورہ میں غروب ہوا ہے کہ جس کی علمی و فکری تابندگی سے بنی امیّہ کی ایجاد کردہ گھٹا ٹوپ تاریکیوں میں بھی عالم اسلام کے بام و در روشن و منور تھے۔یہ شب و روز فرزندِ رسول امام محمد باقر علیہ السلام ، وہ جن کو خود پیغمبرِ اسلام(ص) نے اپنے بزرگ و معتبر صحابی جابر ابن عبداللہ انصاری کے ذریعے سلام کہلوایا تھا ، امام محمد باقر علیہ السلام جن کو دستِ قدرت نے ان کے پدر بزرگوار امام زین العابدین علیہ السلام کی مانند کرب وبلا کی ایک عظیم قربان گاہ اور کوفہ و شام کی اسارت گاہ سے ڈھائی سال کی عمر میں صحیح سالم واپس مدینہ پہنچایا تھا اور جن کے دسترخوان علم سے تقریباً تمام مذاہب و مسالک کے علماء و فقہا نے براہ راست یا بالواسطہ طور پر خوشہ چینی کی ہے اور کر رہے ہیں۔ ہم اس عظیم فقدان پر ملتِ اسلام کے تمام سوگواروں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔


امام محمد باقر (ع) کی شہادت
اسلامی روایات کی روشنی میں ٧ ذی الحجۃ الحرام اہلبیت رسول اسلام اور اُن کے دوستداروں کے لئے نہایت ہی غم و اندوہ کی تاریخ ہے سن ١١٤ ھجری میں اسی تاریخ کو آسمان علم و ہدایت کا وہ درخشاں آفتاب مدینہ منورہ میں غروب ہوا ہے کہ جس کی علمی و فکری تابندگی سے بنی امیّہ کی ایجاد کردہ گھٹا ٹوپ تاریکیوں میں بھی عالم اسلام کے بام و در روشن و منور تھے۔

یہ شب و روز فرزندِ رسول امام محمد باقر علیہ السلام ، وہ جن کو خود پیغمبرِ اسلام(ص) نے اپنے بزرگ و معتبر صحابی جابر ابن عبداللہ انصاری کے ذریعے سلام کہلوایا تھا ، امام محمد باقر علیہ السلام جن کو دستِ قدرت نے ان کے پدر بزرگوار امام زین العابدین علیہ السلام کی مانند کرب وبلا کی ایک عظیم قربان گاہ اور کوفہ و شام کی اسارت گاہ سے ڈھائی سال کی عمر میں صحیح سالم واپس مدینہ پہنچایا تھا اور جن کے دسترخوان علم سے تقریباً تمام مذاہب و مسالک کے علماء و فقہا نے براہ راست یا بالواسطہ طور پر خوشہ چینی کی ہے اور کر رہے ہیں۔ ہم اس عظیم فقدان پر ملتِ اسلام کے تمام سوگواروں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

فرزند رسول امام محمد باقر علیہ اسلام مسلمانوں کے وہ عظیم پیشواء و رہنما ہیں جنہوں نے مکتبِ وحی سے وابستگی اور الٰہی امامت و ہدایت پر فائز ہونے کی وجہ سے تشنگانِ حق و معرفت کو ہمیشہ توحید و انسانیت کا سبق پڑھایا اور علم و دانش کے وہ سر چشمے جاری کئے ہيں کہ آپ کا لقب ہی باقر العلوم یعنی " علم کا سینہ شگاف کرنے والا " پڑ گیا۔ آپ کے زمانہ کے اہلسنت کے ایک بزرگ عالم محمد ابن طلحہ شافعی کہتے ہیں : " امام باقر کے لقب سے معروف محمد ابن علی علم کا سینہ شگاف کرنے والے تھے جن میں تمام علوم یکجا ہوگئے تھے اور اُن کا علم آشکار اور اُن کے ذریعے سر بلند ہے اُن کے وجود سے علم کے چشمے پھوٹتے ہیں علم و دانش کے موتیوں کو انہوں نے سجایا اور زینت و آرایش بخشی ہے اُن کا قلب صاف اور عمل پاک ہے۔ پاکیزہ روح اور اچھے اخلاق کے حامل ہیں اوقات خدا کی عبادت میں بسر کرتے ہيں ، تقویٰ و پرہیزگاری میں ثابت قدم ہیں خدا سے تقرب کی نشانیاں اور منتخب بندوں کی خوبیاں امام محمد باقر کے چرے سے آشکار ہيں فضائل و مناقب اُن کی طرف بڑھنے اور ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہيں اور پاکیزہ عادات و اوصاف اُن سے شرف و منزلت حاصل کرتے ہيں ۔
فرزندِ رسول(ص)امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے بعد امام محمد باقر علیہ السلام نے اپنے ١٩ سالہ دور امّامت میں بنی امیہ کے پانچ ظالم و جابر حکمرانوں کا مقابلہ کیا اور سیاسی اعتبار سے شدید گھٹن اور تشدد آمیز ماحول میں جس وقت حصول اقتدار کے لئے بنی امیہ اور بنی عباس بر سر پیکار تھے امام علیہ السلام نے پُرسکون علمی و فکری تحریک کے ذریعے اسلام و قرآن کی الٰہی تعلیمات کی حفاظت اور نشر و تبلیغ کا عظیم فریضہ انجام دیا ہے۔ امام محمد باقر علیہ السلام نے بنی امیہ کے وظیفہ خوار ملاؤں کی اسلام دشمن ، تحریفات وتاویلات کی بے شرمانہ یورش کا نہایت ہی تحمل اور علمی و استدلالی بحثوں کے ذریعے مقابلہ کیا اور اُن کے غلط عقائد و نظریات کی جڑیں اکھاڑ کر پھینک دیں لیکن لب و لہجے کی لطافت ، معنوی وقار اور بردبارانہ رفتار کے ذریعے راہ حق و حقیقت پر چلنے والوں کے لئے انمٹ نقوش چھوڑ گئے۔
امام محمد باقر علیہ السلام کا یوم شہادت چونکہ ایام حج کے ساتھ منسلک ہے آیئے تھوڑی دیر کے لئے آپ کو مکّہ کی روح پرور فضاؤں میں لے کر چلتے ہیں۔ امام محمد باقر علیہ السلام کے ایک قریبی دوست افلح نقل کرتے ہیں کہ میں امام محمد باقر علیہ السلام کے ساتھ خانۂ کعبہ کی زیارت کے قصد سے روانہ ہوا۔ جس وقت آپ مسجدالحرام میں داخل ہوئے اور آپ کی نگاہیں خانۂ کعبہ پر پڑيں آپ نے بلند آواز سے گریہ شروع کر دیا ۔ میں نے عرض کی : فرزند رسول ! ہمارے ماں باپ آپ پر فدا ہوجائیں اگر آپ اتنی بلند آواز سے گریہ کریں گے تو لوگ آپ کی طرف متوجہ ہو جائیں گے۔ امام محمد باقر علیہ السلام نے اس وقت فرمایا : افلح ! تم کیوں نہيں سمجھتے ہو ! میں یہاں آ کر کیسے گریہ نہ کروں شاید اسی گریہ کا سبب آج خدا کی خاص رحمت شامل حال ہو جائے اور کل کامیاب رہوں۔ عزیزان گرامی! اموی حکمران عبدالملک ابن مروان کے ذریعہ عالمِ اسلام کے اس عظیم امام و پیشوا امام محمد باقر علیہ السلام کی زہر دغا سے شہادت پر ایک بار پھر تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

 بشکریہ اردو ریڈیو تہران

مرسلہ بتاریخ : پنجشنبه، 14 آذر، 1387 بذریعہ sadiqi

 

اسی بارے میں

· مزید مقالات تاريخی مناسبت
· کے توسط سے لکھے گئے مقالات sadiqi


اس عنوان کے زیادہ پڑھے گئے مقالات تاريخی مناسبت:
فلسفہٴ روزہ

مضمون کے بارے میں رائے

امتیاز متوسط : 5
تعداد آراء: 1


آپ کی اس مطلب کے بارے میں کیا رائے ہے :

عالی
بہت اچھا ہے
اچھا ہے
متوسط
برا

ترجیحات


 پرِنٹ کریں پرِنٹ کریں

 

مربوط موضوعات

تاريخی مناسبت

 

"امام محمد باقر (ع) کی شہادت" | داخل ہوں/رکنیت حاصل کریں | 0 آپ کی کیا رائے ہے؟
ادارہ کا اس سے کوئے تعلق نہیں .
بہیجے گئے مقالات و مضامین کا خود مصنف ذمہ دارہے .

 

بغیر رکنیت کے حاصل کیے آپ اس سائٹ پر اپنا تبصرہ یا مضمون نہیں بھیج سکتے .
ارکان کی سہولیات کو حاصل کرنے کی لیے رکنیتی فارم کو پر کریں.
PHP-Nuke © 2004 by Francisco Burzi
INP-Nuke Copyright © 2005-2006 IranNuke Portal

صفحہ کی ایجاد کی مدت : 0.08 سیکنڈ